Monday, January 17, 2022

Baba Ghundi Champion

جیت اور ہار یقیناً کھیل کا حصہ ہے لیکن چند اہم کامیابی کسی قوم ، ملک ، علاقہ یا کسی بھی شخص کی انفرادی زندگیوں میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مختلف علاقوں میں کھیلوں کے نام پر لامحدود تقریبات اور لامحدود ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتے آرہے ہیں تاہم ان میں سے چند ٹورنامنٹس ہی تاریخ کی کتابوں میں لکھی جاتی ہے۔ چنانچہ ایسے ٹورنامنٹس میں سے شہر کراچی میں منعقد کیجالی والی آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹس کی ہے ۔جس میں نہایت ہی دور افتادہ علاقہ وادی چپورسن سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کی ہے جنہوں نے اپنی کاوشوں سے تسلسل چھ سالوں سے ٹورنامنٹس میں چمپین کا اعزاز حاصل کیا ہوا ہے۔ یہ۔کامیابی جیتنی آسان لگتی ہے دراصل اتنا آسان نہیں ہے پھر بھی ہمیں ان نوجوانوں کو داد دینا چائیے جنہوں نے بہت ہی اچھی کھیل کا مظاہرہ کیااور ساتھ ہی فائنل میچ میں حسینی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرونگا انہوں نے بھی بڑی دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ باباغندی ٹیم کو اچھی کھیل پیش کرنے پر اور اپنے چمپین شیپ کو برقرار رکھنے کیساتھ ساتھ تاریخ کی کتابوں میں نام لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

1 comment: