Saturday, June 26, 2021
چیپورسن کے عوام خاموش کیوں #noroadnovote2020 تحریر--عالیہ علی
چیپورسن کے عوام خاموش کیوں....
بھری بزم میں راز کی بات کہ دی بڑا بے ادب ہوں سزا
چاہتا ہوں (علامہ اقبال) تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا, جب چیپورسن کے عوام
میں اچانک جوش و جذبہ پیدا ہوا اور انھوں نے ملکر طے کر لیا کہ انکے علاقے اور عوام
کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہمیشہ الیکشن کے
دنوں میں آکر عوام سے ووٹ حاصل کرکے بعد میں رفو چکر ہونے والے نمائندوں کے خلا ف
اٹھ کھڑے ہونگے. کیونکہ برسوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے چیپورسن کے عوام
سے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ بٹور لیتے تھے اور الیکشن کے بعد اس علاقے کے عوام کے وعدوں
کو پورا کرنا تو دور کی بات اس طرف پلٹ کر دیکھتے تک نہیں تھے برسوں سے یہ سلسلہ
بدستور جاری رہی اور اس لئے الیکشن 2020 میں چیپورسن کے عوام نے الیکشن بائیکاٹ
کیا. لیکن پھر وفاقی حکومت کا جھانسہ دے کر اور بہلا پھسلا کر اس بات کی یقین دہانی
کرائی گئی کہ چیپورسن روڈ کو ترجیحات کی بنیاد پر بنایا جائے گا جبکہ دوسرے مسائل
پر بھی کام کرینگے . لیکن الیکشن ہوئے ابھی کافی عرصہ گزر چکا ہے اور عوام اپنے
منتخب کردہ نمائندےکی شکل تک بھول گئے ہیں. ان وعدوں کا دور دور تک کوئی خبر نہیں
خاص کر کے چیپورسن روڑ کا. اور مزے کی بات یہ ہے کہ عوام کا وہ جذبہ بھی وقتی
تھا.مگر حقیقت یہ ہے کہ جبتک چیپورسن کے عوام یکجا ہو کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد
نہیں کرینگے انکے ساتھ اسطرح کے خوبصورت مذاق ہوتے رہینگۓ. چیپورسن کے عوام پھر سے
خاموش کیوں ہیں جاگو اب تو جاگو.. #noroadnovote2020 تحریر--
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment